ڈی سی لاہورکی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 11 اگست 2018 19:59

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) ڈی سی لاہورکیپٹن(ر)انوار الحق کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس نادر ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر میں امن کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ایک کو کردار اداکرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کی بدولت چھوٹے چھوٹے مسائل حل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے اور تمام مسالک کا ایک جگہ اکھٹے ہونا بھائی چارے کی اہم مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں عید کے دوران صفائی ستھرائی کا بہترین انتظام کیا جائے گا، علمائے کرام نے ضلعی انتظامیہ کی بہترین کاوشوں کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں