لاہور،ڈولفن سکواڈکا پولیس ایمرجنسی 15کی کال پر فوری ایکشن، ڈیفنس سے 03رکنی خواتین گروہ گرفتار

طلائی زیورات، انگوٹھیاں، کڑے اور لاکٹ وغیرہ برآمد

ہفتہ 11 اگست 2018 21:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) ڈولفن سکواڈنے پولیس ایمرجنسی 15کی کال پر فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے ڈیفنس کے علاقہ سے 03رکنی خواتین کا گروہ گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی مجاہدو ڈولفن ندیم کھو کھر نے کہاہے کہ بلا شبہ ڈو لفن سکو اڈ کی اب تک کی کار کر دگی لا ئق تحسین ہے تاہم جو خو اب ابھی تشنئہ تعبیر ہیں ان کو شر مندہ تعبیر کر یں گے یہ اسی صور ت ممکن ہے کہ جب ہم پو ری محنت و لگن اور ایما نداری و خلو ص نیت کے ساتھ اپنے فر ائض ادا کر یںاور معر فت الہی کے حصو ل کے لیے عوام النا س کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آ ئیں ، لا چا ر وں و بے سہا روں کا سہا را بنیں ، مشکل میں لو گو ں کی مدد کر یں اور کرائم کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ حقو ق العباد پر بھی تو جہ دیں۔

ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کو عوام الناس کی جان، مال و املاک کی حفاظت کے لیے پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ کو مزید موثر بنانے اوربالخصوص پولیس ایمرجنسی 15پر موصول ہونے والی کالز کو غیر معمولی اہمیت دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہی احکامات کے پیش نظر ڈولفن سکواڈ نے پولیس ایمرجنسی 15کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے Bبلاک ڈیفنس سے خواتین پر مشتمل03رکنی چور گینگ کو گرفتار کر لیاخواتین اپنے طریقہ واردات میں مختلف گھروںمیں کام کاج کے لیے ملازمت حاصل کرتی تھیںاور موقع پاتے ہی اپنے دیگر ساتھیوںکے ہمراہ گھروں کا صفایا کر دیتی تھیںآج بھی خواتین نے ڈیفنس کے علاقہ میں ایک گھر سے قیمتی اشیاء و طلائی زیورات چرائے تھے اہلِ خانہ نے پولیس ایمرجنسی15پر واردات کے متعلق اطلاع دی جس پر ڈولفن سکواڈ نے فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے خواتین کو گرفتار کر لیاجن کے قبضہ سے چوری شدہ طلائی زیورات، انگوٹھیاں، کڑے اور لاکٹ وغیرہ برآمدہوئے خواتین ملزمان میں صائمہ، حنیفہ اور ثریاشامل ہیں جن کا تعلق فیصل آباد سے ہے تینوں خواتین کو مزید کاروائی و تفتیش کے لیے تھانہ ڈیفنسBکے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی مجاہد و ڈولفن نے کہاہے کہ ڈولفن سکواڈ کا جرائم کی روک تھام میں کردارانتہائی اہم ہے ڈولفن سکواڈ بلاشبہ شہر میں امن و اما ن کے قیا م کے لیے ایک نئے جو ش اور ولولے کے ساتھ سر گر م عمل ہے انہوں نے کہا کہ ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ اپنے افعال سے یہ ثابت کررہے ہیں کہ وہ عوام الناس کے جان، مال و املاک کے محافظ ہیں انہوں نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ شہری بلاخوف و خطر اپنے ساتھ ہونے والی کسی بھی واردات کی اطلاع پولیس ایمرجنسی 15پر دیں تاکہ ان کی شکایات پر فی الفور کاروائی کی جاسکے علاوہ ازیںانہوں نے کہا کہ صوبائی دار الحکومت میں ایسے چوروں، ڈکیتوں، راہزنوں اوردیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کو کرائم فری معاشرہ فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں