این اے 131سے عمران خان کی کامیابی کاجشن اور ولید اقبال کی انتخابی مہم کا آغاز کل ہوگا

ہفتہ 11 اگست 2018 21:06

این اے 131سے عمران خان کی کامیابی کاجشن اور ولید اقبال کی انتخابی مہم کا آغاز کل ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی این اے 131سے کامیابی کا جشن کل بروز اتوار منایاجائے گا، صدر تحریک انصاف لاہور ولیداقبال این اے 131کے ضمنی انتخاب کیلئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز اسی تقریب میں کریں گے، جس میں مرکزی قائدین میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد،اعجازڈیال، عمر سرفراز چیمہ، بلال اسلم بھٹی سمیت دیگر بھی موجود ہوں گے، جشن اور انتخابی مہم کے آغاز کی اس تقریب میں کارکنان تحریک انصاف بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ولید اقبال کا تقریب کے انتظامات کیلئے ہونیوالے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف انشاء اللہ دوبارہ این اے 131سے کامیابی حاصل کرے گی۔ فتح انشاء اللہ ہمیں ملے گی، ہمارے مقابلے میں وہ تمام لوگ اکٹھے ہوگئے ہیں جو انتخابی مہم کے دوران ایک دوسرے کو غدار اور چوروڈاکو کہتے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں