جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق استاد الحدیث مولانا وکیل احمد شیروانیؒ کی ہمشیرہ علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئیں

نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں شیخ الحدیث مولانا محمد قاسم نے پڑھائی ‘ علماء ، اساتذہ اور طلبہ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

ہفتہ 11 اگست 2018 21:38

لاہور۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق استاذ الحدیث حضرت مولانا وکیل احمد شیروانیؒ کی ہمشیرہ علالت کے بعد 70 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں، مرحومہ برصغیر پاک و ہند کے نامور عالم دین حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ کے خلیفہ مجاز مولانا جلیل احمد شیروانی المعروف پیارے میاں کی بیٹی ، مولانا محمد انور کی اہلیہ اور مولانا مسیح اللہ خان ؒ کی بھانجی تھیں مرحومہ انتہائی متقی پرہیز گار، عابدہ، زاہدہ اور صالحہ خاتون تھیں مرحومہ کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میںشیخ الحدیث جامعہ مدنیہ مولانا محمد قاسم نے پڑھائی جس میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا قاری احمد میاں تھانوی، مولانا عبدالرحیم چترالی،مولانا فیاض الدین چترالی،صاحبزادہ شہباز احمد شیروانی، مولانا اویس ارشد،مولانا سمیع اللہ حقانی،پروفیسر مولانا ظفر اللہ شفیق،مولانا بلال اشرف،ڈاکٹر نعیم اللہ، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی سمیت دینی مدارس کے مہتمم حضرات ، علماء کرام، اساتذہ و طلبہ اور عزیز و اقارب سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد میں مرحومہ کو مقامی قبرستان شیرشاہ اچھرہ لاہور میں مرحومہ کے شوہرمولانا محمد انور مرحوم، والد مولانا جلیل احمد شیروانیؒاور بھائی مولانا وکیل احمد شیروانیؒ کے قبر کے قریب سپرد خاک کر دیا گیادریں اثناء مولانا وکیل احمد شیروانیؒ کی ہمشیرہ کی وفات پر مختلف دینی و مذہبی راہنماؤں اور شخصیات جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید ،مولانا زبیر حسن، حافظ خالد حسن ، انٹرنیشنل ختم نبوت مؤمنٹ کے مرکزی امیرفضیلة الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ، سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی ،مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا میاں محمد اجمل قادری ،جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی،عالمی اتحاد اہل سنت کے سربراہ مولانا محمد الیاس گھمن، مولانا پیر اسد اللہ فاروق نقشبندی اور دیگر علماء نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرحومہ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں