ملاوٹ مافیا کے ساتھ معروف برانڈز کی بھی چیکنگ، 2معروف بریڈ فیکٹریاں، 3سٹار ہوٹل سیل

ناقص سٹوریج،کھلے رنگوں کے استعمال،گندے ،بد بودار ماحول پرسویٹس پروڈکشن فیکٹری بھی سیل انڈسٹریل ایریاز سمیت شہربھر میں تمام برانڈز کے پروڈکشن یونٹس چیک کیے جا رہے ہیں‘اے ڈی جی آپریشنز

ہفتہ 11 اگست 2018 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اے ڈی جی آپریشنز کی سر براہی میںصحت دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی4فوڈ پوائنٹس کوغیر معیاری اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کر دیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پروارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مضر صحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموںنے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت میں واقع دو معروف بریڈ بنانے والی فیکٹریاںسیل کر دیں۔بریڈ کی تیاری میں حشرات زدہ آٹااستعمال کر نے، پروڈکشن ایریا میں چوہوں کی باقیات، رس سیکشن کے بد بودار ماحول اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے انڈسٹریل ایریا میں ہی چیکنگ کے دوران سویٹس پروڈکشن فیکٹری کو کھلے رنگوں کے استعمال،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی موجودگی،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،گندے، بد بودار ماحول کی بناء پر سیل کیا گیا۔علاوہ ازیں ڈیوس روڈ پر چیکنگ کے دوران معروف تھری سٹار ہوٹل کواشیائے خورونوش کی تیاری میں غیر معیاری، گلے سڑے بدبودار اجزاء کے استعمال،ناقص سٹوریج اورکچن میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیا گیا۔

اے ڈی جی آپریشنز کے مطابق انڈسٹریل ایریاز سمیت شہر بھر میں تمام برانڈز کے پروڈکشن یونٹ چیک جا رہے ہیں۔رافعہ حیدر کاکہنا تھا کہ ان فیکٹریوں کے خلاف پہلے بھی متعدد بار ایکشن لیا جا چکا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر عمل نہ کر نے پر لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں