لاہور ،آئی جی پنچاب کاالیکشن کے روز دو افراد کو قتل کرنے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے پر ڈی پی او عثمان باجوہ کو شاباش

اتوار 12 اگست 2018 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے الیکشن کے روز لودھراں میں فائرنگ کر کے مخالف گروپ کے دو افراد کو قتل کرنے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے پر ڈی پی او عثمان باجوہ کو شاباش دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لودھرا ں میں الیکشن کے روز ملزم شوکت علی نے اپنے ساتھیوںکے ہمراہ فائرنگ کر کے فتح کا جشن منانے والے مخالف گروپ کے دو افراد کو قتل کر دیا تھا جس پر لودھراں پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے موقع پر تین ملزمان عرفان ، قمر اور بشیر کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم شوکت علی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

ڈی پی او لودھراں عثمان باجوہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتار ی کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی تھیں ۔

(جاری ہے)

لودھراں پولیس نے موبائل ٹریکنگ سسٹم کی مدد سے مرکزی ملزم شوکت علی کو بھی آج گرفتار کر لیا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے پر ڈی پی او لودھراں اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس جدید ٹیکنالوجی اورتمام تر دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے ۔

انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ صوبہ کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون کو مزید موثر بنایا جائے اور خطرناک اشتہاریوں ، پیشہ ور قاتلوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں