لاہور، ملی مسلم لیگ اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کرے گی،سیف اللہ خالد

اتوار 12 اگست 2018 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغا م میں کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزاد ی اور آئینی حقوق حاصل ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملی مسلم لیگ کے منشور میں شامل ہے کہ ہم ملک بھر میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے کیونکہ ہمارا دین ہمیں یہی تعلیم دیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان آزاد ملک ہے او ر یہاں رہنے والی تمام اقلیتوں کو آئینی حقوق میسر ہیں۔ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری دین اسلام کی تعلیمات میں اہم حیثیت رکھتی ہے۔ رواداری، باہمی احترام اور ہر طرح کے امتیاز کے بغیر انسانی حقوق کا تحفظ اسلامی معاشرے کا بنیادی تقاضا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں