پاکستان میں حجامہ سنت طریقہ علاج سے لوگوں کی ناواقفیت لمحہ فکریہ ہے‘ حکماء

مختلف بیماریوں کا سبب بنانے والے زہریلے اجزاء کو حجامہ کے ذریعے نکالا جاتا ہے ‘ مجلس مذاکراہ

اتوار 12 اگست 2018 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) پاکستان میں حجامہ سنت طریقہ علاج سے لوگوں کی ناواقفیت لمحہ فکریہ ہے ،یورپ میں اس طریقہ علاج کو بڑی شہرت حاصل ہے اور حجامہ چین کا قومی علاج ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ماہرین حجامہ حکیم محمد احمد، حکیم محمداسحاق،حکیم شبیر احمد راں،حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد ابو بکر اور دیگر نے ٹائون شپ لاہور میں حجامہ کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حجامہ کرانے سے نہ صرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے شفاء حاصل ہوتی ہے بلکہ بیماریوں سے بچائو کے لیے بھی مفید ہے ۔حجامہ جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج کا بہترین ذریعہ ہے ۔ مختلف بیماریوں کا سبب بنانے والے زہریلے اجزاء کو حجامہ کے ذریعے فاسد خون سمیت جسم سے نکالا جاتا ہے جس کے نتیجے میں جسم چاق و چوبند اور صحت مند ہو جاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں