ریلوے لاہور ڈویژن نے ٹرینوں کی100 فیصد پنکچوایلٹی حاصل کر لی

اتوار 12 اگست 2018 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن نے ٹرینوں کی100 فیصد پنکچوایلٹی حاصل کر لی ۔اس وقت لاہور سے کراچی، کوئٹہ اور ملک کے دوسروں شہروں کو روانہ ہونے والی تمام ریل گاڑیوں کے اوقات کار میں ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر ناصر نذیر نے لاہور کنٹرول آفس کی کارکردگی جائزہ میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی قیادت میں عملے کی مشترکہ محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر اور ان کی تمام ٹیم کو مبارک باد دی اور ہدایت کی کہ مستقبل میں بھی اس روایت کو برقرار رکھا جائے تاکہ مسافر وقت پر اپنی منزل مقصود پر پہنچ پائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں