یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ایل ڈی اے کے زیر اہتمام14اگست کی شام نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملی نغموں کا ’جشن آزادی کنسرٹ منعقد ہو گا، کنسرٹ میں سجاد علی، شفقت امانت علی، پپو سائیں اور حمیرہ ارشد سمیت معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

اتوار 12 اگست 2018 16:40

لاہور۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ایل ڈی اے کے زیر اہتمام14اگست کی شام سات بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملی نغموں کا ’جشن آزادی کنسرٹ ‘منعقد ہو گا، کنسرٹ میں سجاد علی، شفقت امانت علی، پپو سائیں اور حمیرہ ارشد سمیت معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، تقریب کے اختتام پر آتش بازی کاشاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا،دیا میر بھاشاڈیم فنڈ میں کم از کم دو سو روپے جمع کروانے والے بینک کی رسید دکھا کر جشن آزادی کنسرٹ میں شرکت کر سکیں گے، دو سو روپے کی ایک رسید دکھا کر پانچ خواتین و حضرات پر مشتمل فیملی سٹیڈیم میںداخل ہو سکے گی ،ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے بتایا ہے کہ سٹیڈیم میں داخل ہونے کے خواہشمند دیگر افراد کو دو سو روپے فی کس جمع کروانے کی رسید دکھانا ہو گی،ڈیم فنڈ میں عطیہ اگر ایک ماہ یا اس سے بھی پہلے جمع کروایا گیا ہو تو اس کی رسید بھی قابل قبول ہو گی ،کنسرٹ میں شرکت کے خواہشمند 13اگست تک کسی بھی بینک میں اپنا عطیہ جمع کروا کر رسید حاصل کر لیں،آمنہ عمران خان نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے نے جشن آزادی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے،13اگست کی شب علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی جوہر ٹائون اور منظور شدہ پرائیوٹ رہائشی سکیموں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ الجلیل گارڈن ہائوسنگ سکیم شرقپور روڈ میں ملی نغموں کا کنسرٹ منعقد کیا جائے گا،علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی جوہر ٹائون میں فلڈ لائٹ کرکٹ میچ ‘ ہاکی سٹیڈیم جوہر ٹائون میں فلڈ لائٹ ہاکی میچ اور ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جو ہر ٹائون میں کنسرٹ منعقد کیا جائے گا، علاوہ ازیں پرائیوٹ رہائشی سکیموں میں بھی ملی نغموں کے کنسرٹ منعقد کئے جائیں گے، جشن آزادی کنسرٹ میں شرکت کرنے والوں سے دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کئے جانے والے فنڈ میںعطیات دینے کے استدعا کی جائے گی،اس مقصد کے لئے ہاکی سٹیڈیم میں بنک آف پنجاب کا بوتھ قائم کر دیا گیا ہے،واضح رہے کہ ایل ڈی اے کے گریڈ 17اور اس سے اوپر کے تمام افسران دو دن جبکہ گریڈ ایک سے 16تک کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ اس فنڈ میں جمع کروائیں گے،ڈی جی ایل ڈی اے نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لئے شجر کاری کو فروغ دیا جائے گا چنانچہ 14اگست کو پرائیویٹ رہائشی سکیموں میںشجر کاری کے لئے خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی اور تمام شہریوں کو اپنے اپنے گھروں کے باہر کم ازکم ایک پودا ضرور لگانے کی ترغیب دی جائے گی، جشن آزادی کے موقع پر ایل ڈی اے آفس جوہر ٹائون کی عمارت کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں