اونچی دوکانوں کے ناقص پکوانوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری

جوس ،دودھ،ٹی وائٹنزکے نام پرایکسپائرفلیورز،رنگدار کیمکلزبنانے والی دو معروف فیکڑیاں سربمہر گندے تیل ،ملاوٹی مصالحاجات کے استعمال پر نمکو فیکڑی، کچن میں کاکروچ، کیڑوں ، مکڑی کے جالوں کی موجودگی پر شادی ہال سیل

اتوار 12 اگست 2018 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صحت دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جوس ،دودھ،ٹی وایٹنر بنانے والی دومعروف فیکڑیاں،مضرصحت اجزاء کے استعمال پر نمکو فیکڑی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شادی ہال سیل کر دیا۔ مختلف پراڈکٹس کے 18 لاکھ سے زائد پیکٹس،بھاری مقدار میں ناقص تیل ،مضر صحت مصالحاجات بھی برآمدکر لیے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی آصف بلال لودھی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شیخوپورہ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے معروف جوس تیار کرنے والی فیکڑی کو سیل کر دیا۔فیکڑی میں فروٹ جوس کے نام پر ایکسپائر فلیورز،غیر معیاری رنگوں سے مضر صحت کیمیکلزتیار کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

لاہور روڈ جڑانوالہ میں کاروائی کرتے فوڈ سیفٹی ٹیمز نے معروف دودھ ،ٹی وائٹنراور جوس بنانے والی فیکڑی کو مضر صحت اجزاء کے استعمال،مصنوعات پر اجزاء ترکیبی کی تفصیل نہ ہونے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگوا ستعمال کرنے پر سیل کر دیا۔

دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمزنے گندے تیل، ملاوٹی مصالحاجات،گندے زنگ آلودبرتنوںکے استعمال سے نمکو تیار کرنے پر معروف نمکو یونٹ سیل کر دیا۔مزید برآں گرومانگٹ روڈ پر واقع شہر کامعروف ترین شادی ہال بھی سیل کر دیا گیا۔کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار،کاکروچ،کیڑے مکوڑوں ،مکڑی کے جالوں کی موجودگی ،ورکرز کی ذاتی صفائی اور میڈیکلز نہ ہونے پر شادی ہال کو سیل کیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی کاروائیوں میں مختلف پراڈکٹس کے 18 لاکھ سے زائد پیکٹس،بھاری مقدار میں ناقص تیل ،مضر صحت مصالحاجات اور دیگر اشیاء بھی برآمد کی گئی۔ڈی جی فوڈ نے واضح کیا کہ کسی بھی سطح پر حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔تمام فوڈ انڈسٹری خوراک سے متعلق تمام قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں