زندہ قومیں یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے مناتی ہیں، 14 اگست کو پاکستانی قوم بھی یوم آزادی جذبے سے منائے گی،حسن عسکری

اتوار 12 اگست 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری نے کہا ہے کہ زندہ قومیں یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے مناتی ہیں اور 14 اگست کو پاکستانی قوم بھی یوم آزادی جذبے سے منائے گی۔ قومی ہیروز اور شہداء کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز جشن آزادی کے موقع پر پنجاب کے نگران زویراعلیٰ حسن عسکری نے اپنے بیان مین کہا کہ یوم آزادی کو بھرپور جوش و خروش سے منانا زندہ قوموں کی پہچان ہے اور پاکستانی قوم بھی 14 اگست کو یوم آزادی پورے جوش و جذبے سے منائے گی کیونکہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے دن قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

حسن عسکری نے کہا کہ عوام کے جان و مال اور تقریبات کی سیکیورٹی پر پوری توجہ دی جائے گی سیکیورٹی اداروں کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس‘ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے پوری طرح سے الرٹ رہیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے تفریحی مقامات کے اطراف ٹریفک رواں دواں رکھنے کے انتظامات کی بھی خصوصی ہدایت۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں