لاہور،پنجاب انسٹیٹیوٹ لینوئج آرٹ اینڈ کلچر میں جشن آزادی کے پروگرامز کامیابی سے جاری

اتوار 12 اگست 2018 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینوئج آرٹ اینڈ کلچر میں جشن آزادی کے پروگرامز کامیابی سے جاری،ان سیمینار،کانفرنس،موسیقی پروگرامز،ادبی پروگرامز اور جنگ آزادی کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے،پروگرامز میں پنجاب سمیت ملک بھر سے نامور گلوکار،ادیب،فنکار اور فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اپنے فن کا مظاہرہ کرہری ہیں ،ان پروگرامز کا سلسلہ 20اگست تک جار رہے گا،اس حوالے سے ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے بتایا کہ پلاک اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھرپور طریقے سے جشن آزادی منارہا ہے،ماہ اگست پاکستان کی تاریخ میں تاریخی اہمیت کا حامل ہے،پاکستان ہمارے آبائو اجداد نے قربانیوں سے حاصل کیا ہے اس ملک کے قیام کیلئے ہماری ہزاروں مائوں بہنوں نے اپنی عزتوں کی قربانی دی ہم ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں