لاہور، عوامی رکشہ یونین پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منائے گی

اتوار 12 اگست 2018 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) عوامی رکشہ یونین پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منائے گی ساتھ ہی پولیس میں موجود کرپٹ اور ظالموں افسروں سے بھی نجات کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے جو سیاسی آقائوں کے ایما پر غریبو ںپر ظلم کرتے ہیں اور انہوں نے ریاست کے اند ر اپنی الگ سلطنت قائم کر رکھی ہے جب کوئی غریب اپنے حق کیلئے آواز بلند کرتا ہے تو پولیس میں موجو د کالی بھیڑیں چند ٹکوں کی خاطر اس کی آلا کار بن جاتی ہیں۔

ان خیالات کااظہار عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے ٹھوکر نیا زبیگ چوک اور شیخوپورہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا جمعرات کو کنال روڈپر آر پی او شیخوپورہ کے دفتر کے سامنے بہت بڑا احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جو شیخو پورہ کے رکشہ ڈرائیوروں پر درج جھوٹے مقدمات کے خاتمے اور ڈی ایس پی ٹریفک اعظم بسراء کی معطلی تک جاری رہے گا۔

مجید غوری کا کہناتھا کے مقامی ایم این اے کے ایما پر غریب رکشہ ڈرائیوروں پر ایسی ایسی دفعات لگا کر مقدمات درج کئے گئے ہیں جو دہشت گردوں ، ڈکیتوں اور راہزنوں پر لگائی جاتی ہیں۔ ظلم کی انتہا دیکھو مسلسل احتجاج کے باوجود ہماری شنوائی نہیں ہو رہی ۔ پولیس خود ہی مدعی اور منصف بن گئی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کے وہ اس کیس کا نوٹس لے کر جھوٹے پرچے خارج کروائیں اور ڈی ایس پی ٹریفک شیخوپورہ اعظم بسراء کو معطل کر کے اس کے خلاف محکمانہ انکوائری کروائیںاور ایم این اے جاوید لطیف کے غنڈوں پرمقدمہ بحال کروائیں جو انہوںنے غریب رکشہ ڈرائیور پر دبائو ڈال کر صلح کروا کے ختم کروایا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں