شہید بھٹو ،شہید بینظیر کے خون سے قائم جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے،سینیٹر مولا بخش چانڈیو

جمہوریت کیلئے جانیں دیں، کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے‘قوم کو 15 ویں قومی اسمبلی کے قیام پر مبارکباد

پیر 13 اگست 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری مولابخش چانڈیو نے قوم کو 15 ویں قومی اسمبلی کے قیام پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے خون سے قائم جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے، قوم کو بھٹو کے حقیقی سیاسی وارث بلاول بھٹو کی پارلیمنٹ میں آمد بھی مبارک ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی پی پی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت میں آئین اور جمہوریت کا تحفظ کرے گی۔انتخابی دھاندلی اور دیگر تحفظات کے باوجود میرے چیئرمن نے جمہوریت کے تسلسل کیلئے پارلیمنٹ میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا، جمہوریت کیلئے جانیں دیں، کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے۔ مولابخش چانڈیو نے کہا ک ہم چیئرمن بلاول کی قیادت میں پارلیمنٹ اور سویلین بالادستی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں