دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 13 اگست 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 262200 کیوسک اور اخرج 206300کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد48600 کیوسک اور اخراج48600 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد37100کیوسک اور اخراج10000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 111100کیوسک اور اخراج77500 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد241800 کیوسک اور اخراج 233800کیوسک،چشمہ میں آمد 251000 کیوسک اوراخراج 240000کیوسک، تونسہ میں آمد235400کیوسک اور اخراج207300 کیوسک، پنجند میں آمد10700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو میں آمد158700 کیوسک اور اخراج 125700 کیوسک، سکھر میں آمد114700کیوسک اور اخراج58700 اور کوٹری بیراج میں آمد50200 کیوسک اور اخراج 8300 رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1537.23 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ5.324 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1162.90فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.331 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.040 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل پیر کی صبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں