منشیات سمگلنگ کیس میں غیر ملکی ماڈل عدالت میں پیش،جج کی چھٹی کے باعث سماعت ملتوی

پیر 13 اگست 2018 16:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) منشیات سمگلنگ کیس میں غیر ملکی ماڈل عدالت میں پیش،جج کی چھٹی کے باعث سماعت 18تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ماڈل حسینہ کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

حسینہ کالا چشمہ ،کانوں میں جھمکے پہنے عدالت میں حاضر ہوئی۔جبکہ جج کی چھٹی کے باعث سماعت 18تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔ماڈل کے وکیل کا کہنا تھا کہ جج کی چھٹیاں ختم ہونے والی ہیں اور پھر جلد سے جلد کیس کی سماعت ہو گی ۔غیر ملکی ماڈل کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کو بہت یاد کرتی ہے۔وہ نہیں جانتی کہ منشیات اس کے بیگ میں کہاں سے آئیں اور کس نے چھپائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں