پنجاب بھرمیں916ٹریفک حادثات میں5 افراد جاںبحق1026زخمی

پیر 13 اگست 2018 16:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی916مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں643افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔378معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں5افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (80فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 447ڈرائیوز،32کم عمرڈرائیورز429مسافراور150پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ267ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 277 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد81حادثات میں97متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 64حادثات میں77متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1026متاثرین میں834مرد اور192خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں156فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور559افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ311زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں737موٹر سائیکلز،132آٹو رکشے،83موٹر کاریں،46وین12مسافربسیں،35ٹرک اور98دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں