لاہور،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کیلئے تھانوں کی تبدیلی کا نیا نوٹیفکیشن جاری

پیر 13 اگست 2018 17:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کیلئے تھانوں کی تبدیلی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔جس کے مطابق شہر بھر میں کل 56پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات ہونگے۔ لاہور کے تمام تھانوں کیلئے 8پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہونگے اور تحصیل سٹی میں16پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہونگے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل کینٹ میں6پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہونگے اور تحصیل ماڈل ٹائون میں12ہونگے جبکہ تحصیل رائیونڈ میں 6اور تحصیل شالیمار میں 8پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہونگے۔ ڈی سی لاہورنے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوہدایت کی کہ عید الاضحی کے موقع پر اوور چارجنگ پر سخت کریک ڈائون کریں۔ ڈی سی لاہورنے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری نرخ نامے پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں