جنرل ہسپتال کے مریضوں میں یوم آزادی کے بیجز کی تقسیم ، وارڈوں کی تزئین و آرائش جاری

پرچم کشائی اور دیگر تقریبات کی ریہرسل ،نرسز طالبات سبز انچل اوڑھیں گی،نیوروسرجری II میں کیک کاٹنے کے انتظامات مکمل

پیر 13 اگست 2018 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) یوم آزادی کے موقع پر جنرل ہسپتال کے مریضوں میں14اگست کی مناسبت سے بیجز تقسیم کیے گئے ہیں جبکہ نرسنگ کالج کی طالبات سنز آنچل اوڑھ کر قومی ترانہ پیش کریں گی نیز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سرجری یونٹII میں کیک کاٹنے کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پرنسپل پروفیسر محمد طیب اور ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین کی ہدایات پر گزشتہ روز نرسز اور پیرا میڈکس اپنی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد بھی وارڈوں کی تزئین و آرائش میں مصروف رہا ۔

انتظامی ڈاکٹروں نے مختلف شعبوں میں یوم آزادی کی تیاریوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ 14اگست کی خوشیوں میں مریضوں کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے پرچم کشائی کی تقریب اور دیگر تقریبات کی ریہرسل دیکھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایل جی ایچ کے ملازمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں جانوں کی قربانی سے حاصل ہونے والا پاکستان ہم سب کو دل و جان سے پیار ااور یوم آزادی کا دن کسی عید سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں گے اور اس دن کو یاد گار بنایا جائے گا ۔جنرل ہسپتال کی مختلف وارڈز کو رنگ برنگی جھنڈیوںسے سجایا جا رہا ہے ایڈمن بلاک میں پرچم کشائی کی تقریب کے انتظاما ت بھی تیزی سے جاری ہیں ۔نیز مریضوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں