نوسر بازوں سے متاثرہ کم عمر بیوپاری کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مالی مدد کر دی گئی

نجی یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے غریب بچے کو پچاس ہزار روپے نقد اور تحائف بھی دئیے گئے

پیر 13 اگست 2018 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) نوسر بازوں سے متاثرہ کم عمر بیوپاری کی روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس کی مالی مدد کر دی گئی ،نجی یونیورسٹی کی جانب سے غریب بچے کو پچاس ہزار روپے نقد اور تحائف بھی دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نوسر بازوں کی جانب سے بکرمنڈی میں ایک کم عمر بیوپاری کو جعلی نوٹ دے کر اس سے بکرا خرید لیا گیا تھا ۔

اپنے ساتھ واردات کا علم ہونے پر غریب بیوپاری زارو قطار رو پڑا اور خریداری کیلئے آنے والے کسی شخص کی جانب سے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی ۔ نجی یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے غریب بیوپاری کو تلاش کر کے نہ صرف اسے 50ہزار روپے نقد امداد دی گئی بلکہ اسے عید الاضحی کی مناسبت سے تحائف بھی دئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں