کانوں سے اربوں روپے کے ٹیکسوں کو کان کنوں کی جان کی حفاظت پر خرچ بھی کیا جائے، شوکت علی چوہدری

پیر 13 اگست 2018 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) بلوچستان کے شہر سپین کاریز سنجدی میں کان کے حادثہ میں 15 کان کنوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوے پاکستان مزدور محاذ کے سیکرٹری جنرل شوکت علی چوہدری نے کہا کہ آئے روز کانوں کے حادثات میں کان کنوں کی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں اور یہ سب اس وجہ سے ہے کہ اس شعبہ سے متعلقہ محکمے نہ تو قانون کے مطابق کان کنی کی صنعت کو فروغ دیتے ہیں اور نہ ہی کان کنوں کو قانون کے مطابق حفاظتی سامان مہیاکرتے میں اور نہ ہی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کانکنی کو جدید بنیادوں پر ترقی دیتے ہیں یہ ہی وجہ کہ آے روز اس طرح کے حادثات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام صوبوں کی حکومتوں سے اس بات کا مطالبہ کیا کہ وہ کانوں سے اربوں روپے کے ٹیکس ہی اکٹھے نہ کریں ان ٹیکسوں کو کان کنوں کی جان کی حفاظت پر خرچ بھی کریں اور کانوں کوجدید بنیادوں پر ترقی بھی دیں تاکہ انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں