سنٹرل عدالت میں یونان سے ڈیپورٹ ہو کر لاہور آنیوالے پانچ پاکستانیوں کے مقدمہ کی سماعت

پانچوں ملزمان کو 20,20 ہزار روپے جرمانہ اور تابرخواست عدالت قید کی سزا کا حکم

پیر 13 اگست 2018 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) سنٹرل عدالت کے جج نے یونان سے ڈیپورٹ ہو کر لاہور آنے والے پانچ پاکستانیوں کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو 20,20 ہزار روپے جرمانہ اور تابرخواست عدالت قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ پانچوں پاکستانی گزشتہ روز یونان سے ڈیپورٹ ہو کر جب لاہور پہنچے تو علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں گرفتار کر کے جیل بھجوادیا جبکہ گزشتہ روز پانچوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں