پودے لگانا کافی نہیں اصل کام انکی نگہداشت ہے، پودوں کی حفاظت اپنی اولاد کی طرح کریں،کیپٹن(ر)عطاء محمد خان

پیر 13 اگست 2018 21:54

پودے لگانا کافی نہیں اصل کام انکی نگہداشت ہے، پودوں کی حفاظت اپنی اولاد کی طرح کریں،کیپٹن(ر)عطاء محمد خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پودے لگانا کافی نہیں اصل کام انکی نگہداشت ہے، پودوں کی حفاظت اپنی اولاد کی طرح کریں۔ان خیالات کا اظہار کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے لاہور پریس کلب میں شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا لگانے کی تقریب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پودے انسانی زندگی پر جس طرح اثر انداز ہوتے ہیں اگرہمیں اس افادیت کا علم ہو جائے تو ہر گلی محلے اور ہر گھر میں پودوں کے لگانے جانے کو اولیت دی جائے ،انہوںنے کہا کہ پودے لگانا دین اورآخرت دونوں میں باعث رحمت ہے یہ وہ صدقہ جاریہ ہے جس کا ثواب آنے والی نسل کو بھی ملتاہے پودا لگانے کی تقریب میں نیازحسین لکھویرا،ذوالفقار چوہدری ،راجہ محبوب، اطہر ضمیر کے علاوہ پریس کلب کے دیگر عہد داران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں