قوم نظریہ پاکستان کوسنبھالنے والی بن جائے تویوم آزادی کے تقاضے پورے ہوسکتے ہیں،مجلس فروغ نظریہ

پیر 13 اگست 2018 22:23

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) مجلس فروغ نظریہ پاکستان نے یوم آزادی کے حوالے سے کہاہے کہ آزادی کااصل تصور اسلام نے دیااورانسانوںکوحریت فکر سمجھادیا۔مجلس فروغ نظریہ پاکستان کے بانی رہنمامولانا زاہدالراشدی ،مولاناعبدالرئوف فاروقی،سیدمحمدکفیل بخاری اورعبداللطیف خالدچیمہ نے اس موقع پراپنے پیٖغام میںکہاکہ قوم ،نظریہ اسلام اورنظریہ پاکستان کوسنبھالنے والی بن جائے تویوم آزادی کے تقاضے پورے ہوسکتے ہیں۔

ان رہنمائوںنے کہاکہ 14اگست کے دن ہمیںیہ تجدید عہد کرناچاہئے کہ ہم اسلام اوروطن کے لیے سب کچھ قربان کردیںگے ۔انہوںنے کہاکہ وطن سے محبت اللہ تعالیٰ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم کے لیے ضروری ہے کہ وہ سیاست مدینہ پرعمل پیراہوتے ہوئے ریاست مدینہ کی تشکیل کے لیے کوشاںہوجائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آج کا دن بانی پاکستان اورشہداء تحریک پاکستان کودل کی گہرائیوںسے خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ۔

علاوہ ازیںمجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے احرار کی جملہ ماتحت شاخوںکو ہدایت کی ہے کہ وہ آج کے دن کا آغاز تحریک پاکستان کے شہداء کے ایصال ثواب سے کریںاورتحریک پاکستان کے اصل عوامل ومحرکات سے قوم کوآگاہ کرنے کااہتمام کریں۔بتایاگیا ہے مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ آج صبح 8بجے دفتراحرار چیچہ وطنی میںپرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کریںجبکہ ایوان احرار لاہور میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب شام 5بجے منعقد ہوگئی جس میںکئی اعلیٰ شخصیات شرکت وخطاب کریںگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں