ڈپٹی کمشنر لاہور نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کیلئے تھانوں کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

پیر 13 اگست 2018 22:33

لاہور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کیلئے تھانوں کی تبدیلی کا نیا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، شہر بھر میں کل 56پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات ہونگے۔ڈی سی لاہورنے کہا ہے کہ لاہور کے تمام تھانوں کیلئے 8پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہونگے اور تحصیل سٹی میں16پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل کینٹ میں6پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہونگے اور تحصیل ماڈل ٹائون میں12ہونگے جبکہ تحصیل رائیونڈ میں 6اور تحصیل شالیمار میں 8پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہونگے۔ ڈی سی لاہورنے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوہدایت کی کہ عید الاضحی کے موقع پر اوور چارجنگ پر سخت کریک ڈائون کریں۔ ڈی سی لاہورنے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری نرخ نامے پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں