ڈپٹی کمشنر کی شہر میں غیر قانونی منڈیوں کیخلاف سخت کریک ڈائو ن کی ہدایت

پیر 13 اگست 2018 22:33

لاہور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار لحق نے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو شہر میں غیر قانونی منڈیوں کیخلاف سخت کریک ڈائو ن کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ ٹیمیں غیر قانونی منڈیوں کو ختم کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف نامزد منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار لحق نے کہا کہ شہر میں کسی بھی مقام پر قربانی کے جانوروں کی فروخت نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں