ضلعی انتظامیہ کی انسداد ڈینگی مہم کے تحت انِ ڈور، آئوٹ ڈور سرویلنس جاری

پیر 13 اگست 2018 22:33

لاہور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر کے تمام زونز میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت انِ ڈور، آئوٹ ڈور سرویلنس کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے اور انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں شہر میں موجود کباڑخانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس ، زیر تعمیر بلڈنگز کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں اور ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہر گھر کو چیک کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں