موٹروے پولیس اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان پولیس افسران کے بچوں کیلئے خصوصی تعلیمی پیکج کے ایم او یو پر دستخطی تقریب
پیر 13 اگست 2018 22:33
(جاری ہے)
یادداشت کے معاہدے پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر راجہ رفعت مختار اور پنجاب گروپ آف کالجز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سہیل افضل نے دستخط کیے تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کے شہداء کے بچے پنجاب کالج اور اس کے زیرِ انتظام تمام اداروں میں سو فیصد مفت تعلیم دی جائے گی۔
جبکہ باقی حاضر سروس افسران کے بچوں کو پچیس فیصد رعایت دی جائے گی۔آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خاں نے کہا کہ آج کل بچوں کو معیاری تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم دلوانا ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور بحیثیت سربراہ میری یہ خواہش ہے کہ موٹروے پولیس افسران کے بچے معیاری تعلیم حاصل کریں۔آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خاں نے مزید بتایا کہ اسی طرز کے معاہدے ملک کے دیگر شہرت یافتہ تعلیمی وطبی اداروں کے ساتھ کیے جا رہے ہیں۔پنجاب گروپ آف کالجز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سہیل افضل نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ادارہ موٹروے پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف کرتا ہے ،یہ فورس اپنی ایمانداری اور اچھے اخلاق کے ساتھ برتائو کی وجہ سے پوری دُنیا میں اپنی پہچان رکھتی ہے۔یادداشت کا یہ معاہدہ موٹروے پولیس کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے اور وہ کوشش کریں گے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے کے افسران کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر موجود موٹروے پولیس افسران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں درمیانی آمدن والے طبقہ کے لیے اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانا ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس عامر ذوالفقار خاں کا یہ عمل محکمہ کے افسران کا مورال بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔انہوں نے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خاںکا ان کی فلاح وبہبود کی پالیسیوں پراُن کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سہیل افضل اور آئی جی نیشنل ہائی ویزے اینڈ موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خاں میں باہمی یادگاری شیلڈ ز کا تبادلہ بھی ہوا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
pجی ایس پی وزیراعلیٰ پنجاب بیس بال لیگ کے دن 2 کی جھلکیاں
dایل ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، 3املاک مسمار
qملکی معیشت کی بحالی کیلئے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری
wبیساکھی تقریب کا انعقاد آج منہاج یونیورسٹی لاہور میں ہو گا
گ*لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء میں مجوزہ ترامیم کے جائزہ کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
ڈی جی ایل ڈی اے کا جوہر ٹائون جی ون مارکیٹ کمرشل زون کا دورہ، مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا پلان طلب
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
ا*فسادات کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق انکشاف ، رپورٹ تیار
ج*پنجاب کے ہسپتالوں میں انجیوگرافی کی سہولیات آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
ج*نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کراچی سے منصورہ پہنچ گئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم