ساندہ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی ، جگنو چورگینگ گرفتارملزمان کے قبضہ سے موبائلزونقدی برآمد

پیر 13 اگست 2018 22:33

لاہور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) ساندہ انویسٹی گیشن پولیس نے چھاپہ مار کرچوری کی متعدد وارداتوںمیں ملوث02رکنی گینگ گرفتار کرکے اُس کے قبضہ سے موبائل فونزو نقدی برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹائون بلال ظفر نے چوری کی وارداتوںکے خلاف کریک ڈائون کے حوالہ سے تمام سرکل افسران کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈائون کا حکم دیا جس پرڈی ایس پی گلشن راوی سرکل نوشیروان علی نے انچارج انویسٹی گیشن ساندہ محمد عارف کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دے کراس گینگ کی گرفتاری کی ہدایت کی۔

انچارج انویسٹی گیشن ساندہ نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہT نمبر 5 بند روڈکے قریب چھاپہ مار کر02رکنی چورگینگ کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے۔ملزمان میںاحمد علی عرف جگنواورتنویر عرف مٹھو شامل ہیں۔ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹائون بلال ظفر نے احمد علی عرف جگنو چورگینگ کی گرفتاری پرانچارج انویسٹی گیشن ساندہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں