آزادی کی قدر صرف غلام قومیں ہی جان سکتی ہیں، ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے

کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں سے آزادی کی قدر پوچھیں، جو بھارت اور اسرائیل کی قید میں ہیں : ڈاکٹر عبدالغفور راشد

پیر 13 اگست 2018 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ یوم آزادی کا تقاضا ملکی سلامتی اور ترقی کی حفاظت ہے۔ تما م سیاسی اور مذہبی طبقات آزادی کی قدر کرتے ہیں۔ آزادی کی قدر صرف وہی قومیں جان سکتی ہیں جو غلامی کی زندگی بسر کررہی ہیں۔

اس حوالے سے ہم خدا وند قدوس کے شکر گذار ہیںکہ قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک کاوشوں کے باعث آزاد قوم ہیں اور بین الاقوامی فورم پر نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ ورنہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں سے آزادی کی قدر پوچھیں، جو بھارت اور اسرائیل کی قید میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی رہنما کے غصے میں یوم آزادی نہ منانے کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔ پوری قوم متحد ہے اور آزادی کی نعمتوں پر شکر گذار ہے۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ آزادی پر ہماری جانیں بھی قربان اپنی سلامتی اور خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔دہشت گردی مسلط کرکے اسلام اور وطن دشمن قوتوںنے ہمیں ہرانے کی کوشش کی مگر ثابت قدم رہے اور ہر صورت ملکی سرحدوں کی حفاظت کی۔ انہوںنے کہا کہ کبھی طالبان اور کبھی داعش جیسے فتنے مسلط کئے گئے مگر عوام نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کیا۔ آج پاکستان موجود ہے مگر دشمن اپنی موت آپ مرچکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں