پاکستان ریلوے کا بڑی عید پر اپنے بڑی عمر کے مسافروں کے لیے بڑا اعلان

پیر 13 اگست 2018 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پاکستان ریلوے نے بڑی عید(عیدالاضحی) پر اپنے بڑی عمر کے مسافروں کے لیے بڑا اعلان کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق 65برس سے زائد عمر کے مسافر عید کے پہلے اور دوسرے روز مفت سفر کریں گے۔ مفت سفر کی یہ سہولت 22اور 23اگست کو تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہوگی۔ 65سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ریزرویشن اور ٹکٹ کے حصول کے لیے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریلوے نے کہا کہ شناختی کارڈکی نقل پر ایڈوانس بکنگ اور ای ٹکٹنگ بھی مفت ہوگی اور دوران سفراوریجنل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے اسٹیشن پر شناختی کارڈ دکھانے پر بزرگ خواتین اور مردوں کو بغیر کرایہ لیے ٹکٹ جاری کردیاجائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان ریلوے نے اپنے مسافروں کو عید کے پہلے اور دوسرے دن کرایوں میں 25فیصد خصوصی رعایت دے گا۔ پاکستان ریلوے کی طرف سے کرایوں میں یہ خصوصی رعایت تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہوگی۔اس سلسلے میں تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں