سیف اللہ خالد کی نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کے حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش

پیر 13 اگست 2018 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) ملی مسلم لیگ پاکستان کے صدر سیف اللہ خالد نے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کے حلف اٹھانے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم امید رکھتی ہے کہ قومی اسمبلی کے نومنتخب ممبران ملکی سلامتی و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے اور باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوںنے حلف اٹھانے والے ممبران اسمبلی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں