سنی تحریک کے زیر اہتمام شہداء تحریک آزادیِ پاکستان کے لیے قرآن خوانی

پیر 13 اگست 2018 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) سنی تحریک کے زیر اہتمام جامع مسجد عرفان دھرمپورہ میں شہداء تحریک آزادیِ پاکستان کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔ سنی تحریک کے ڈویژنل صدر علامہ مجاہدعبد الرسول خان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی وخودمختاری کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ،پاکستان میں ایک ہی قانون تمام مسائل کا حل اور بحران سے نکال سکتا ہے ،وہ قانون نظام مصطفی ﷺ ہے ،آزادی کے 71سال بعد بھی ہم ترقی کی وہ منازل طے نہیں کرسکے جو کرنا چاہتے تھے ،پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے ملک دشمن قوتوں نے دہشتگردی کے ذریعے معیشت کو نقصان پہنچایا، پاکستان اسلام کا قلعہ اور واحد ایٹمی مسلم ریاست ہے ،یہود ونصاریٰ اور کفر کی قوتوں کو مستحکم ومضبوط پاکستان پسند نہیں کیونکہ وہ مسلمانوں کو ایک ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے ،پاکستان کے عوام اور بالخصوص نیو جنریشن کو ملک کے دفاع وسلامتی اور ترقی کیلئے آگے آکر کام کرنا ہوگا ،آزادی کے مہینے کے ان عظیم دنوں میں ہم پاکستان کے شہداء کو کسی صورت نہیں بھول سکتے ،آزادی کی جدوجہد میں شہید ہونیوالوںکو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ،انشاء اللہ اپنے اکابرین و قومی ہیروز کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں جانے نہیں دینگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیخ محمد نواز قادری ، علامہ سرفراز سیالوی ، علامہ وقاص سلطانی ، صاحبزادہ نعمان شاکر ، پروفیسر میاں خلیل اور علامہ عبد الروف سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں