نو منتخب پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں سپیکر کی زیر صدارت اجلاس

پیر 13 اگست 2018 23:09

لاہور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم "ای" میں کل15اگست کو10 بجے صبح منعقد ہونے والے 17ویں نو منتخب پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کے ایک اعلی سطح کا اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے پولیس اور دیگر سکیورٹی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران سکیورٹی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سٹاف کو چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رہنا چاہیے ۔انہوں نے تنبہیہ کی کہ سکیورٹی کے سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلہ پر پابندی ہو گی ۔ اسمبلی سٹاف اور میڈیا کے نمائندے اجلاس کے دوران اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ تعارفی کارڈ نمایاں طور پر آویزاں رکھیں تا کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں