معیار ی تعلیم کی فراہمی سے پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف اول میں لانااولین مقصد ہے ‘ایم ڈی پیف

شجر کاری مہم کے لیے خصوصی واک کا اہتمام،71 ویںیوم آزادی کی خصوصی تقریب میںپودے بھی لگائے‘ پیف ترجمان

منگل 14 اگست 2018 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کا یوم آزادی ،14اگست تجدیدِعہد کا دن ہے ،پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی جانب سے ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ معیار ی تعلیم کی بلاقیمت سہولت پنجاب میں ہرکم وسیلہ بچے و بچیوں کے گھر کی دہلیز تک پہنچانے میں کوئی کسرنہیںچھوڑیں گے تاکہ علم کے اجالے سے عوام جہالت کے اندھیروں سے نجات پائے،معیاری تعلیم کی فراہمی سے پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف اول لانا ہمارا اولین مقصد ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے صدر دفتر میں پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقد ہ تقریب میں کیا۔ اس دوران دفتر کی عمارت پر پاکستان کا پرچم سربلند کیا گیااور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصو صی دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایم ڈی پیف اور دیگر ا فسران نے شجرکاری مہم میں عملی طور پر حصہ لیااور پودے لگائے ۔

بعد ازاں پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی طرف سے عوام میں شجرکاری بابت آگاہی دینے کے لیے خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ڈی پیف ہمراہ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ز،پروگرام ڈائریکٹرز،ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور دیگرا فسران نے میں شرکت کی۔اس دوران لوگوں میںدرختوں کی اہمیت اور فوائد پر مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے تاکہ ان میں سر سبز پاکستان کی تعمیر کے جذبات پیدا ہوں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ایم ڈی طارق محمود نے پارٹنر سکول مالکان کوتاکید کی ہے کہ اپنے اداروں میں یوم آزادی کی خصوصی تقریبا ت میں بچوںمیں حب الوطنی کے جذبات اجاگر کرنے کے لیے تقریری مقابلے کروائیں اور پاکستان کو سر سبزبنانے کے لیے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں