71 ویں یوم آزادی کے موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان کے لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کراچی کے دفاتر میں بیک وقت پرچم کشائی کی پروقار تقریبات کا انعقاد

منگل 14 اگست 2018 15:20

لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) وطن عزیز پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان (آئی کیپ) کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ کے لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کراچی کے دفاتر میں بیک وقت پرچم کشائی کی پروقار تقریبات منعقد کی گئیں اور قومی پرچم لہرائے گئے۔مختلف شہروں میں منعقد ہونے والی ان تقریبات میں صدر آئی کیپ، نائب صدور، سابق صدور، کونسل ممبرز اور پروفیشنلز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ان تقاریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ کراچی میں صدر آئی کیپ ریاض رحمان چامڈیا، لاہور میں نائب صدر جعفر حسین جبکہ اسلا م آباد اور پشاور میں سینئر ممبرز نے پرچم کشائی کی، صدر ریاض چامڈیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر فرد اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

ہمیں آزادی بے شمار قربانیوں کے بعد ملی ہے، ہمیں بھی ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

آئی کیپ ملک کے فنانشل لیڈرز کو ایک ایسا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے کا اعادہ کیا ہوا ہے جہاں وہ اکیسویں صدی کے چیلنجز سے نبردآزما ہو سکیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان آبادی کا 35 فیصد ہیں قومی اور غیر ملکی سطح پر قوم کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ صدر آئی کیپ نے بانیان پاکستان اور تحریک آزادی کے رہنماؤںکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں