یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں یوم آزادی کی تقریب،نئے کیمپس کا نام "جناح کیمپس"رکھنے کا اعلان

منگل 14 اگست 2018 15:20

لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے طلبہ اور سٹاف نے اہلیان وطن کے ساتھ پاکستان کا 71واں یو م آزادی پورے قومی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا ۔ دن کی سب سے اہم تقریب پرچم کشائی کی تھی۔ جس میں تمام طلبہ، فیکلٹی ممبرز اور سٹاف کے علاوہ ڈاکٹر زاہد پرویز، ڈاکٹر شہلا اکرم اور صدر ویمن چیمبر آف کامرس لاہور فلاحت عمران نے بھی نے شرکت کی۔

یو ایچ ایس کے وائس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پرچم کشائی کی جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ایچ ایس نے کہا کہ تحریک پاکستان کی اصل روح کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ہر شخص اپنی ذمہ داری پوری دیانت کے ساتھ پوری کرے تو ہمارا ملک بھی ترقی کی منازل تیزی سے طے کرسکتا ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس نے یونیورسٹی کے کالا شاہ کاکو میں زیر تعمیر نئے کیمپس کا نام"جناح کیمپس"رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

انھوں نے کہا کہ نئے کیمپس میں 14اگست کی مناسبت سے 10ہزار پودے لگائے جارہے ہیں۔پروفیسر اسلم خان نے تحریک پاکستان کے حوالے سے لیکچر دیا۔ بعدازاںملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔آخر میں پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں