پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی تقریب کا انعقاد

منگل 14 اگست 2018 16:00

لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن صوبائی ہیڈ کوارٹر لاہور میں"یوم آزادی-" بھر پور طریقے سے منایا گیا، اس موقع پر گائیڈز نے مختلف رول پلے، ملی نغمے ، تقاریراور دلچسپ خاکے پیش کئے، ایگزیکٹو ممبر مس خالدہ الیاس نے کہا کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں نے یہ ملک بے حدقربانیوں سے حاصل کیا ہے لہذایہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کی ترقی میں اپنا انفرادی کردار ضرور ادا کریں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ گرل گائیڈ تحریک کا مقصد ہی نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے کردار کی تشکیل کر کے ان کو اچھا شہری بننے کی تربیت دینا ہے اور ان میں گائیڈز کے پروگرامز کے ذریعے فرمانبرداری، وفاداری، خوداعتمادی اور دوسروں کا خیال رکھنے کا احساس پیدا کرنا ہے تو گائیڈز اپنا کردارایک اچھی بیٹی ،بہن اور ماں بن کر بھی ادا کرسکتی ہیں ایک عورت ایک نسل کی امین ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

لہذا کوئی بھی یہ نہ سوچے کہ وہ اکیلی کیا کرسکتی ہے بلکہ سب اپنے لیول پر انصاف قائم کر سکتے ہیں سچ بول سکتے ہیں اور سچ کا ساتھ دے سکتے ہیں ظلم کے خلاف آواز اٹھا سکتے ہیں اور بے شمار کام کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ سب درختوں کی اہمیت سے آگاہ ہیں تو اگر اپنے ماحول کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ذیادہ سے ذیادہ درخت لگائیں۔ آئیے سب مل کر عہد کریں کہ اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا تو سب ضرور لگائیں گی اور اُس کا خیال بھی رکھیں گی۔

مس عاطفہ شمس ٹرینر نے اپنی تقریر میں کہا کہ قائد اعظم کے پیغامات آج بھی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں اور اپنی تقریر میں قائداعظم کے پیغام کو دہرایا کہ دُنیا میں دو طاقتیں ہیں قلم اور خنجر مگر عورت ان دونوں سے زیادہ طاقتور ہے اور قوم کے لئے ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتی ہے اور آدھے پاکستان کی حقدار قرار دیا اور کہا کہ اگر یہی جذبہ رہا تو ہماری قوم ترقی و کامرانی کے ساتھ صفحہ اول میں ہوں گی۔مسز نفیسہ سکندر ملہی نے ایک پودا لگایااور پروگرام میں حصہ لینے والی گائیڈز میں شیلڈز تقسیم کیں اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر ہماری گائیڈز میں یہی جذبہ رہا تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں