جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ملک بھر کی طرح پاکستان ریلویز کے زیر اہتمام تقریبات کا خصوصی اہتمام

ریلوے ہیڈکوارٹرز کے احاطے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدآفتاب اکبر نے پرچم کشائی کی

منگل 14 اگست 2018 16:00

لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ملک بھر کی طرح پاکستان ریلویز کے زیر اہتمام تقریبات کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ریلوے ہیڈکوارٹرز کے احاطے میں ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدآفتاب اکبر نے پرچم کشائی کی ۔

محکمہ ریلوے کی ترقی و خوشحالی اور ملکی سلامتی کے لیے دُعا بھی کی گئی اور بعدازاں چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز محمدآفتاب اکبر نے ہیڈکوارٹرز کے احاطے میںایروکیریاکا پودا بھی لگایا۔ تقریب میں ملی نغمے ، ترانے اور ریلوے کے پولیس بینڈ نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف دُھنیں پیش کیں، اس موقع پر جنرل منیجر ویلفئیرمحمد طاہر ، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی، ڈی جی والٹن عبدالسعید خان ، چیف کمرشل منیجر محمد حنیف گُل، چیف انجینئر سروے اینڈ کنسٹرکشن بشارت وحید ، چیف پراجیکٹ اینڈ پلاننگ آفیسر عنبرین زمان ، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹرمحمدزاہد، چیف پراپرٹی اینڈ لینڈ متین زیدی کے علاوہ سینئرافسران اورملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جشن ِ آزادی کے موقع پر ریلوے ہیڈکوارٹرز کے ساتھ ساتھ تمام ڈویژنل آفسز سمیت بڑے بڑے ریلوے اسٹیشنوں کو رنگ برنگی لائیٹوں ، جھنڈیوں اور قومی پرچموں سے سجایا گیاتھا۔ اس کے علاوہ جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کھیلوں کے مختلف ایونٹ بھی رکھے گئے اور ریلوے سکولز و کالز میں بھی تقریبات کا انعقاد کیاگیاجن میں طلباء وطالبات اور اساتذہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں