یوم آزادی طبی شعبہ کیلئے دکھی انسانیت کی خدمت کے عہد کا دن ہے،پروفیسر نظام الدین

منگل 14 اگست 2018 18:41

لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر چیئرمین ہائر ایجوکمیشن پنجاب پروفیسر محمد نظام الدین نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا‘ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعودگوندل‘ ڈینز اور مختلف شعبوںکے سربراہان سے ملاقات کی‘ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جشن آزادی کی مبارکباد دی اور پاکستان کی بقاء اور ترقی کیلئے تعلیمی اداروںکے کردار کواجاگر کیا اور معیاری تعلیم اورتحقیق پر زور دیا اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی‘ انہوں نے مزید کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا شعبہ طب میں اہم مقام ہے جو اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے‘ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی درحقیقت طبی شعبہ سے وابستہ لوگوں کیلئے دکھی انسانیت کی خدمت کا عہد کا دن ہے‘ اس موقع پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں 500 طلبہ کیلئے لائبریری اور امتحانی مرکز کا افتتاح کیا‘قبل ازیںوائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرخالد مسعود گوندل‘چیف ایگزیکٹومیو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم خان‘ رجسٹرار کے ای ایم یو پروفیسر ارشاد قریشی اور تمام شعبوںڈ کے سربراہان اور سٹاف کی موجودگی میں یونیورسٹی اور میوہسپتال میںسبز ہلالی پرچم لہرایا‘ اس موقع پر ملکی بقاء اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں