پنجاب سول سیکرٹریٹ کے سبزہ زارمیں پرچم کشائی کی تقریب ، چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی اور آئی جی پولیس پنجاب نے پرچم کشائی کی

منگل 14 اگست 2018 18:41

لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں پنجاب سول سیکرٹریٹ کے سبزہ زارمیں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا‘چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی اور آئی جی پولیس پنجاب سید کلیم امام نے پرچم کشائی کی۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور طویل جدوجہد کا ثمر ہے‘ہر پاکستانی کو محنت، لگن اور خلوص نیت سے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے‘آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اسکی قدر کرنی چاہئے‘14اگست قیام پاکستان اور ملک کی حفاطت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے‘جو طاقتیں ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ہمیں متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرنا ہے‘یہ ملک ہمارا ہے، اس کا دفاع ہم نے کرنا ہے‘14اگست تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم ہر مشکل کا مقابلہ متحد ہو کر کرینگے‘سب کو مل کر وطن عزیز کو خوشحالی، ترقی اور امن کا گہوارہ بنانا ہے‘یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں پہلی مرتبہ پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے‘تقریب میں ملک کی سا لمیت، خوشحالی، امن اور قومی یگانگت کیلئے خصوصی دعا کی گئی‘پولیس کے دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی جبکہ خصوصی بینڈ نے قومی ترانہ اور ملی نغموں کی دھنیں پیش کیں‘تقریب میں مختلف محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکر ٹریز، افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں