جشن آزادی کے موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب کا انعقاد

منگل 14 اگست 2018 20:56

لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) جشن آزادی پاکستان کے موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ آفس میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،سیکرٹری بورڈ طارق وزیر نے اقلیتی رہنمائوں اور بورڈ افسران کے ہمراہ قومی ترانہ کے ساتھ پرچم کشائی کی گئی، تقریب میں سردار پروفیسر کلیان سنگھ ،ہندو رہنماء ڈاکٹر منور چاند ،ایڈمنسٹریٹر لاہور وہاب گل،سینئر افسرجاوید بشیر ،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن یاسر اصغر مونگا ،پی آر اوعامر حسین ہاشمی ،محمد اکرم جوئیہ ،ثناء اللہ خان ،سیکرٹری ایمپلائز یونین عبدالوحید خان،فراز عباس ،سیدہ سمیرا رضوی ، ،نسرین مہدی ،عارف بٹ،عظمی شہزادی ، رانا محمد افضل ، ملک انوار الحق،محمدجاوید سٹوڈیو ،شاہد محمود سمیت بورڈ افسران و اقلیتی رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ٹرسٹ ماڈل سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کیے جن کو سیکرٹری بورڈ نے خصوصی انعام بھی دیے ،آخر میں سیکرٹری بورڈ طارق وزیر نے اقلیتی رہنمائوں اور بورڈ افسران کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا ۔

(جاری ہے)

انکاکہنا تھا کہ آزادی ایک نعمت ہے ہمیں اسکی قدر کرنی چاہیے اور ہم سب پاکستانی اور ایک قوم ہیں ،اور ملکی بقا ء اور قومی وقار کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔پوری دنیا نے یہ مان لیا ہے کہ پاکستان نہ صرف ایٹمی قوت بلکہ ایک خوشحالی اور اقلیت نواز ملک ہے ،پروفیسر کلیان سنگھ ،ڈاکٹر منور چاند نے اقلیتوں کے لیے اقدامات پر متروکہ وقف املاک کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد قائداعظم زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ملک ترقی اور خوشحالی کے لیے محنت کا عہد کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں