پنجاب حکومت کے زیر اہتمام جشن آزادی اور نوجوانوں کا عالمی دن منایا گیا

منگل 14 اگست 2018 20:56

لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پنجاب حکومت کی طرف سے جشن آزادی اور نوجوانوں کا عالمی دن منایا گیا،تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی،سیکرٹری یوتھ افیئر ایوب چوہدری، ڈی جی کھیل عامر جان سمیت دیگر نے خطاب کیا،تقریب میں پنجاب،کے پی کے،آزاد جموں کشمیر اور اسلام آباد سے پانچ سو سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی،جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام سماجی تنظیم برگد اور پنجاب یوتھ افیئر ڈیپاٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری یوتھ افیئرز تہمینہ راشد ،برگد کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر صبیحہ شاہین،صحافی عائشہ ثناء،ایڈیشنل سیکرٹری زاہد حسین سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے نوجوانوں کو نمایاں خدمات پر آئیکوں ایوارڈز بھی دیے گئے،چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوانوں نسل کا جشن آزادی جوش جذبے سے منانا اچھا شگون ہے،پاکستان ہزاروں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے،ہم ان قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے،72سال پہلے کی نسبت آج کا پاکستان کئی گناہ مضبوط ہو چکا ہے ،ہم سب کو ملکر اپنے ملک کا تحفظ اور خود مختاری کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں