پی ایم اے لاہورکے زیراہتمام یوم آزادی روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

منگل 14 اگست 2018 22:00

لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پی ایم اے لاہورکے زیراہتمام یوم آزادی روایتی جوش و جذبہ اور اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ ڈاکٹر برادری وطن عزیز کی ترقی اور کامرانی میں اپنی ذمہ داریاں زیادہ احسن طریق سے پوری کرے گی۔جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا باقاعدہ آغاز پی ایم اے ہاؤس پر پرچم کشائی کے ساتھ کیا گیا۔

پی ایم اے لاہور کے صدرپروفیسر ڈاکٹر اجمل حسن نقوی نے پرچم کشائی کی۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈاکٹر عظیم الدین زاہد،ڈاکٹر شاہد ملک، ڈاکٹر اظہار چوہدری، ڈاکٹر کامران سعید، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر اسماء یاسین ، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر علیم نواز ، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹر احمد نعیم ،ڈاکٹر نادر خان، ڈاکٹر امتیاز احمداور ممبران مجلس عاملہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔بعدازاں پی ایم اے ہاؤس میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا ۔پی ایم اے لاہور کے عہدیداران نے اس موقع پر کہا کہ وطن عزیز اس وقت ایک بحران سے گزر رہا ہے اور اس ضمن میں ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے پی ایم اے ہاؤس میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں