ویں یوم آزادی کے موقع پرواہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ،لوگوںکی کثیر تعداد میں شرکت،فضا ’’اللہ اکبر اور پاکستان زندہ آباد‘‘ کے نعروں سے گونجتی رہی

منگل 14 اگست 2018 22:11

لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) وطن عزیزپاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہور میںواہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب منعقدہوئی جس میں بچوں‘ جوانوں‘ خواتین اور بزرگوںکی کثیر تعداد نے شرکت کی‘ تقریب میں قومی پرچموںکی بہاراور شرکاء کا جوش و خروش پاکستان سے والہانہ محبت کی زندہ مثال تھا‘اس موقع پر قومی ترانوں کی گونج اور رینجرز جوانوں کی پرفارمنس شرکاء کے جذبات میں مزید اضافہ کر رہی تھی،تقریب میں فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونجتی رہی،جذبہ حب الوطنی سے سرشارشرکاء نے پاکستان زندہ آباد‘ جیوے جیوے پاکستان‘ صدا سلامت رہے پاکستان کے فلگ شگاف نعرے لگائے،اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے اور ہم اس کی آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیںاور ہمیں وطن کی مٹی سے پیار ہے،یوم آزادی کے موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا،پاکستان تاقیامت قائم و دائم رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں