لاہور، المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کے حوالے ملک کے مختلف شہروں میں موٹر سائیکل ریلیوں کا اہتمام

منگل 14 اگست 2018 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کے حوالے لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، فیصل آباد، ساہیوال، نارووال، اوکاڑہ، میرپور، حویلیاں، ایبٹ آباد، مردان، مالاکنڈ، وہاڑی، رحیم یار خان، بورے والاودیگر اضلاع میں موٹر سائیکل ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ ’’ہم سب کی پہچان، پاکستان‘‘کے عنوان سے ہونے والے ان ریلیوں میں یونیورسٹیز اور کالجز کے ہزاروں طلبا نے شرکت کی۔

اس موقع شرکاء میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ ’’پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ کے پر شگاف نعرے بھی بلندکئے گئے۔ طلبا نے ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے اور پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر تحریک آزادی پاکستان کے حوالے سے نعرے و تحاریر درج تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرالمحمدیہ سٹوڈنٹس کے ذمہ داران نے خصوصی گفتگو کی۔لاہور میں المحمدیہ سٹوڈنٹس کی طرف ایک بڑی موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان عبدالحنان خالدکا کہنا تھاکہ تحریک آزادی پاکستان میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ ہمارے آبائو اجداد کی انتھک محنتوںاور لازوال قربانیوں بعد پاکستان کا حصول ممکن ہوا۔ الگ وطن کی خاطر اپنے مال و جائیدادیں، گھر بار اور کاروبار کو چھوڑنا پڑا۔

سینکڑوں میل پر محیط پر خطر سفر میں اپنے رشتہ داروں اور عزیزواقربا کی قربانیوںکی بعد پاکستان حاصل ہوا۔ آج ہمیں اپنی نئی نسل کو تحریک آزادی پاکستان کے احوال سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تحریک پاکستان میں طلبا نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے مسلمان طلبا نے مسلم لیگ کے پیغام کو برصغیر کے کونے کونے تک پہنچایا۔

جس سے پاکستان کا حصول ممکن ہوا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جس جذبے اور ولولے کے ساتھ طلبا نے تحریک آزادی پاکستان میںاپنا کردار ادا کیا، آج استحکام پاکستان میں بھی اسی شدومت سے اپنا کردار ادا کریں۔ تاکہ پاکستا ن کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا جاسکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ علامہ محمداقبال کے الگ ریاست کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقاء کی محنتوں کے نتیجے میں قیام پاکستان کی صورت میں پورا ہو گیا۔

مگر قیام پاکستان کے بعد تکمیل پاکستان کی خاطر جنگ لڑتے ہوئے کشمیری آج بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے گریزاں نہیں ہیں۔ پاکستان کے ساتھ ملنے کی خاطر کشمیری بوڑھے، بچے، عورتیں اور نوجوان قربانیاں دے رہے ہیں ۔ ہمیں 14 اگست کی آزادی کی ان خوشیوں میں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنے کی ٖضرورت ہے۔ علاوہ ازیں المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام بعنوان ’’ہم سب کی پہچان، پاکستان‘‘ لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، فیصل آباد، ساہیوال، نارووال، اوکاڑہ، میرپور، حویلیاں، ایبٹ آباد، مردان، مالاکنڈ، وہاڑی، رحیم یار خان، بورے والاودیگر اضلاع میں موٹر سائیکل ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جن سے المحمدیہ سٹوڈنٹس کے مرکزی ذمہ داران نے خطاب کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں