لاہور،پریس کلب میں آئی ،ڈینٹل اینڈ جنرل میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 14 اگست 2018 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) لاہور پریس کلب اورگلوبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے معزز ممبرز اورانکی فیملیزکی سہولت کیلئے یو م آزادی کے موقع پر پریس کلب میں فری آئی ، ڈینٹل اینڈ جنرل میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا۔جس میں گلوبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین، ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر سلیم اختر،ڈاکٹر عروج ،ڈاکٹر مظہر اقبال ،ڈاکٹر ثوبیہ اکرام،ڈاکٹر ثمینہ رابعہ کے ہمراہ مریضوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ میں انکھوں،مائینڈسائنٹسٹ ،سائیکالوجسٹ اور دانتوں کے مریضوں نے معائنہ کروایا جنہیں فری ادویات فراہم کی گئیںاور نظر کے مریضوں کو عینکیںبھی دی گئیں۔ کیمپ میںصحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور میڈیکل کیمپ کے شاندار انعقاد اورانتظامات کو خوب سراہا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجیدساجدنے بیان میں کہا کہ پریس کلب ایک فیملی کلب ہے اور ہم اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ممبران ا ور ان کی فیملیز کی تفریح اور فلاح و بہبودمیں ہمہ وقت مصروف عمل ہیںاوراس لئے ایسے پروگرامز ترتیب دیئے جاتے ہیں جس سے ممبران اور ان کی فیملیز زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیںاورآج کامیڈیکل کیمپ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں