شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام چھوٹے و بڑے پارکس میں شام کو اینٹی ڈینگی سپرے کیا جا رہا ہے،پی ایچ اے

بدھ 15 اگست 2018 14:10

لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر نے شہر بھر کے تمام چھوٹے و بڑے پارکس میں ڈینگی سپرے کرنا شروع کر دیا ہے،پی ایچ اے کے ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلہ میں شہر کے تمام پارکوں کے باہر تحریری طور پر بھی آویزاں کیا گیا ہے اس لئے شام 6بجے سے لیکر ایک گھنٹے تک تمام پارکس اور باغات میں اینٹی ڈینگی سپرے کیا جا رہا ہے جس کیلئے خصوصی عملہ تعینات کیا گیا ہے تا کہ شہریوں کو ڈینگی کے ممکنہ خطرے سے بچایا جا سکے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے سلسلے میں کسی بھی سستی یا عدم توجہی کی قطعاً گنجائش نہیں کیونکہ لاروا کی پیدائش کے حوالے سے رواں موسم موزوں ہونے کے باعث سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیزاور نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ما حو لیا ت کے ذرا ئع کے مطا بق ڈینگی کے خطرات کے پیش نظر انسدادی اقدامات پر عملدرآمد متعلقہ محکموں کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخارسے بچائو کیلئے متعلقہ محکموں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہو ں گی، ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کو ختم کرنا ضروری ہے ․ سرکاری دفاتر اوررہائش گاہوںمیں صفائی ، کاٹھ کباڑ کو محفوظ ٹھکانے لگانے ، پانی کے برتنوں ، ایئر کولر ، فریج کے ٹرے سمیت دیگر پانی کے برتنوں کی باقاعدگی سے صفائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے علا وہ ورکشاپس ، قبرستانوں ، برف فروخت کرنے والے پھٹوں کے نیچے موجود پانی کی صفائی اوردیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اورضلع میں انسداد ڈینگی مہم پر بھرپورانداز میں عملدرآمد کے لئے تمام متعلقہ محکمے کمربستہ رہیں اور سرویلنس اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا جائے تاکہ ڈینگی وائرس کا مسئلہ سر نہ اٹھا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں