تحریک پاکستان کا شمار دنیا کی عظیم ترین انقلابی تحر یکوں میں ہوتا ہے،توقیر ناصر

جد و جہد آزادی میں ادیبوں، شاعروں و دیگر مشاہیر نے حصہ لیا،عطا محمد خان

بدھ 15 اگست 2018 17:40

لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) تحریک پاکستان کا شمار دنیا کی عظیم ترین انقلابی تحر یکوں میں ہوتا ہے، یہ تحریک برصغیر پاک و ہندکے مسلمانوں کی آرزوئوں اور امنگو ںکا مظہر تھی، ان خیالات کا اظہار چیئرمین لاہور آرٹس کونسل توقیر ناصر نے الحمراء میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے کیا،انھوں نے کہا کہ نئی نسل کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس وطن عزیز کیلئے بھر پور محنت کریں اور اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر )عطا محمد خان نے کہا کہ وطن عزیز کی محبت سے سرشارلاہور آرٹس کونسل کے پروگرام قوم کے دلوں میں محب الوطنی کا جذبہ پیدا کرتے ہیں، جد و جہد آزادی میں ادیبوں، شاعروں و دیگر مشاہیر نے حصہ لیا ، تقریب میں نامور ادیب اصغر ندیم سید ، خالد غیاث، نامور اداکارہ ناہید اختر ،عرفان کھوسٹ سمیت مشاہیر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں